25 اپریل 2012 - 19:30

غزہ ميں سيکورٹي اہلکاروں نے ايک اور اسرائيلي جاسوس کو گرفتار کيا ہے۔

ابنا: فلسطيني ذرائع نے بتايا ہے کہ صيہوني حکومت کا يہ جاسوس شہر غزہ ميں گرفتار کيا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق يہ اسرائيلي جاسوس غزہ اور غرب اردن کے درميان رفت آمد کرتا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ ميں منتخب فلسطيني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے حاليہ دنوں ميں دس سے زائد اسرائيلي جاسوسوں کو گرفتار کياہے۔ کچھ دنوں قبل غزہ ميں صيہوني حکومت کے ايک جاسوس کو سزائے موت بھي دي جاچکي ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صيہوني حکومت اپنے جاسوسوں کے ذريعے دسيوں فلسطيني رہنماؤں کو شہيد کروا چکي ہے۔

.......

/169